سعودی عرب کے یوم تاسیس کی پرجوش جھلکیاں، دلکش تصاویر دیکھئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سعودی عرب کے یوم تاسیس پر بچوں، لڑکیوں اور نوجوانوں نے روایتی ملبوسات زیب تن کئے جو سعودی عرب کے مختلف خطوں کے درمیان ثقافتوں کی ہم آہنگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

العربیہ کے مطابق ثقافت کی یہ جھلک جو مملکت کی تمام تقریبات میں نظر آرہی تھی، سعودی عرب کی 300 سال کی تاریخ سے ثقافتی وابستگی کے فروغ کے لیے ہے۔

جشن میں تمام عمر کے افراد نے شرکت کی، سوشل میڈیا پر رنگارنگ تصاویر اور حب الوطنی سے بھرپور پوسٹس کی گئیں۔

نوجوانوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے تین صدیوں پر محیط ماضی پر فخر کا اظہار کیا۔

نوجوانوں نے ملک میں سلامتی اور خوشحالی قائم کرنے والے ائمہ و بادشاہوں کے کردار کو یاد کیا اور ملک کی سلامتی کے لیے دعائیں مانگیں۔

 سعودی عرب میں گزشتہ دن “یوم تاسیس” بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔ ہر عمر اور ہر طبقے کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔

مملک

ت کی تاریخ پہلی سعودی ریاست، پھر دوسری سعودی ریاست، اور پھر تیسری سعودی ریاست کے قیام کے بعد سے تین صدیوں پر محیط ہے۔

اس کے اتحاد کی جڑیں بانی شاہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن آل سعود نے رکھی تھیں اور ان کے بیٹوں نے ان کے بعد اس مبارک ملک کی تعمیر اور خوشحالی میں اپنا حصہ ڈالا۔

اس تاریخی دن کو منانا دنیا میں اس مملکت کے نمایاں مقام تک پہنچنے کی جدوجہد اور مراحل کی عکاسی کرتا ہے۔

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی قیادت میں یہ خوشحالی اور ترقی کے دور میں تمام شعبوں میں پے در پے کامیابیوں کا مشاہدہ کر رہا ہے۔

Related Posts