ملک بھر میں کیمبرج سسٹم کے تحت امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Intermediate Papers

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں کیمبرج عالمی نظامِ تعلیم کے تحت امتحانات سخت ایس او پیز کے ساتھ آج سے شروع ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کیمبرج سسٹم کے تحت امتحانات کے آغاز کے ساتھ ہی طلباء کمرۂ امتحان میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد میں مصروف ہیں۔ وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے زیرِ امتحان طلباء کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کیمبرج کا امتحان دینے والے طلباء کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ یہ مشکل وقت ہے اور حکومت کو مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ حکومت طلباء کے بہترین مفاد میں اہم فیصلے کر رہی ہے۔ برٹش کونسل بھی ایس او پیز کے تحت امتحانات منعقد کر رہی ہے اور ہم بھی ان کا قریب سے معائنہ کریں گے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسلام آباد، پشاور اور سندھ ہائی کورٹس نے او اور اے لیول امتحانات میں جسمانی موجودگی کی معطلی پر دائر کی گئی درخواست کو ناقابلِ سماعت قرار دے کر خارج کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کا تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز بند کرنے کا اعلان

Related Posts