آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں 286.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں 286.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی
آج بھی اسٹاک مارکیٹ میں 286.22 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی:رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران بھی مندی نے اسٹاک مارکیٹ کا پیچھا نہیں چھوڑا‘100 انڈیکس 286.22 پوائنٹس تک گر گیا۔گرنے والی حدوں میں 30400، 30300، 30200 کی حدیں شامل ہیں۔

جبکہ ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران بھی اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی ریکارڈ کی گئی تھی۔100 انڈیکس 2375 پوائنٹسکی سطح تک نیچے آگیا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے 382 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔

دوسرے دن کاروبار کا اختتام 1067.98 پوائنٹس کی مندی پر ہوا تھا، مندی کے باعث انڈیکس 32616.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس دن بھی سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے تھے۔

تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔ انڈیکس 2200 پوائنٹس کمی کے بعد 30 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ جس کے باعث کاروباری افراد شدید کوفت میں مبتلا ہوگئے تھے۔

جبکہ آج بھی کاروبار کا آغاز پرغیر یقینی صورتحال پیدا ہوئی، پہلے تین گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 1838.19 پوائنٹس تک گر گیا‘ جس کے باعث حصص مارکیٹ کا انڈیکس 28577.86 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔

کاروبار کا اختتام پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 286.22 پوائنٹس کی مندی پر ہوا جبکہ انڈیکس 30129.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔آج کے کاروباری دن کے دوران کاروبار میں 0.94 فیصد تنزلی دیکھی گئی۔ 23 کروڑ 82 لاکھ 67 ہزار 900 شیئرز کا لین دین ہوا۔

چار کاروباری سیشنز میں مارکیٹ 5928 سے زائد پوائنٹس گر گئی جو تاریخ میں پہلی بار 4 روز میں اتنی بڑی گراوٹ ہے۔ 4 روز ہ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مجموعی طور پر ایک کھرب کے قریب ڈوب گئے۔ جس کے باعث کاروباری حلقو ں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

Related Posts