آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی
آج بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈکی گئی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 2200 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔ مارکیٹ میں شیئرز فرخت کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا۔ اختتام پر مارکیٹ 2200 پوائنٹس کمی کے بعد 100 انڈیکس 30 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

تین کاروباری سیشنز میں مارکیٹ 5642 پوائنٹس گر گئی جو تاریخ میں پہلی بار تین روز میں اتنی بڑی گراوٹ کا ریکارڈ کی گئی ہے۔ تین روز ہ مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مجموعی طور پر 913 ارب روپے ڈوب گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق کورونا وائرس کے سبب پہلے ہی معاشی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہے۔ توقع کی جارہی تھی کہ اسٹیٹ بینک موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے شرح سود میں بڑی تبدیلی کر سکتا ہے مگر مرکزی بینک بینک نے توقعات کے برعکس اعشاریہ 75 فیصد شرح سود میں کمی کی۔

انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 158 روپے 52 پیسے پر بند ہوا‘اوپن مارکیٹ ڈالر 158 روپے 50 پیسے پر فروخت کیا گیا۔

Related Posts