SAP Fiori اینگرو فرٹیلائزر کے تیز تر ڈیجیٹل سفر کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Engro Fertilizers Wins Three Awards at Pakistan Digital Awards

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : پاکستان میں کھاد کی تیاری اور مارکیٹنگ کی صف اول کی کمپنی اور اینگرو کارپوریشن کی ماتحت اینگرو فرٹیلائزر لمیٹیڈ نے SAP کی Fiori سافٹ ویئر ایپلی کیشن کی بدولت بے مثال رفتار کے ساتھ ڈیجیٹل پر منتقلی کا سفر شروع کردیا ہے۔

اس جدید پیشرفت نے کمپنی کو متعدد مسائل کے حل میں مدد کی جس میںٹیکنالوجی کی مدد سے ڈیجیٹل منتقلی میں ملازمین کی ہچکچاہٹ کا خاتمہ اور بااختیار بنا کر سیلز فورس کی کارکردگی بہتر بنانا بھی شامل ہے۔

سافٹ ویئرکی تیاری میں عالمی سطح پر لیڈر کی حیثیت رکھنے والے SAP کی جانب سے تیار کردہ Fiori کمپنیوں اور آرگنائزیشنز کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ خصوصی ضروریات کے مطابق اپنی مرضی کی ایپلی کیشن تیار کریں۔ اس ایپلی کیشن سے ہم آہنگ ہونے کے بعد اینگرو فرٹیلائزر کی سیلز کا عملہ اپنے اسمارٹ فون پر ریئل ٹائم ڈیٹا جیسے انوینٹری، کسٹمر کا بیلنس اور اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکیں گا اور یہ انہیں باختیار بنائے گا کہ وہ ڈیٹا کی بنیاد پر فیصلے لے سکیں۔

البتہ نئی ٹیکنالوجی اپنانے کے حوالے سے ابتدائی ہچکچاہٹ کے نتیجے میں ملازمین میں ایپلی کیشن کا استعمال محدود ررہا کیونکہ وہ ابھی بھی غیرمؤثر روایتی طریقوں پر عمل کررہے ہیں۔عملے کو ایپلی کیشن کے استعمال کی تحریک دینے کے ساتھ ساتھ بہترین سیلز اور کسٹمر سروسز کے لیے ایپلی کیشن کے زیادہ سے زیادہ فیچرز کو مستعمل بنانے کے سلسلے میں اینگرو فرٹیلائزر کی کمرشل ایکسی لینس ٹیم نے S/4Hana Fiori کو گیم کی طرز پر پیش کرنے کا انوکھا منصوبہ پیش کیا جس میں ‘دی پاکستان واک’ کے عنوان سے گیمز کی طرز کا انٹرایکٹو انٹرفیس تیار کیا گیا۔

زونل، ریجنل اور علاقائی(ٹیریٹری) سیلز منیجرز سمیت تینوں سطح کی سیلز ٹیم کے تمام یوزر اور کھلاڑی سات مختلف تخلیقی لیولز کا مقابلہ کر سکتے تھے جنہیں پاکستان کے مختلف شہروں کے نام دے کر کچھ اس طرح تیار کیا گیا ہے کہ وہ Fiori ایپلی کیشن کی رپورٹس اور مخصوص فنکشنز کی بنیاد پر بنائے گئے KPI حاصل کر سکیں۔

عملے کی دلچسپی کا عنصر بڑھانے کے لیے گیمز کی طرز کے دیگر عوامل بھی شامل کیے گئے جس میں لائیو ڈائس رول کی سرگرمیاں، بیجز، اسکور کارڈ، ویڈیو ٹیزر اور بونس راؤنڈز متعارف کرانا شامل تھا۔ محض چھ ہفتوں کے اندر رویے اور طرز عمل میں واضح تبدیلی رونما ہوئی اور ڈیٹا اور رپورٹس کے لیے ایپلی کیشن کا 10ہزار سے زائد مرتبہ استعمال کیا گیا جبکہ ایک کھلاڑی نے اوسطاً 73مرتبہ اسے استعمال کیا۔

مجموعی طور پر استعمال کی شرح 99فیصد رہی۔اینگرو فرٹیلائزر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نادر قریشی نے کہا کہ ہم نے سیلز ٹیم کو سہولت اور لائیو ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کے لیے گزشتہ سال SAP Fiori ایپلی کیشن متعارف کرائی تھی جو انہیںکسٹمر کی بہتر انداز میں خدمت اور اینگرو برانڈ کو مضبوط بنانے کے قابل بناتی ہے۔ البتہ سیکھنے کے حوالے سے اس کو اپنانے میں ہچکچاہٹ کے عنصر پر ہمیں شدید تحفظات تھے۔

‘دی پاکستان واک’ ہماری کمرشل ایکسی لینس ٹیم کا گیمز کی طرز پر متعارف کرایا گیا انوکھا جدیدا قدام ہے جو اس سلسلے میں انقلابی ثابت ہوا اور اس سے ناصرف ایپلی کیشن کے استعمال میں اضافہ ہوا بلکہ ہماری سیلز ٹیم کی کارکردگی میں بھی بہتری آئی۔

SAP پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر ثاقب احمد نے عملے کے رویے میں تبدیلی کے انوکھے طریقے اور ایپلی کیشن کے بڑھتے ہوئے استعمال کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ SAP کاروبار میں آسانی کے عنصر کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروبار میں جدت متعارف کرانے کے لیے پرعزم رہا ہے۔

اینگرو فرٹیلائزر کی جانب سے SAP Fiori کو کامیابی کے ساتھ گیمز کی طرز پر پیش کیا گیا ہے جسے دنیا بھر میں ایک بہترین عمل تصور کیا جاتا ہے اور یہ نئی تبدیلیوں اور ٹیکنالوجی کے حوالے سے صارف کی ہچکچاہٹ کے سلسلے میں بہترین حل اور ڈیجیٹل منتقلی کے عمل میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

Related Posts