ایمرجنسی کیش پروگرام کا پیغام 8171 کے علاوہ کہیں سے نہیں آسکتا۔علی زیدی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PPP should stop politics over karachi package: Ali Zaidi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: وزیرِ مملکت برائے بحری امور سیّد علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا پیغام 8171 کے علاوہ کسی اور نمبر سے نہیں آسکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیرِ داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ احساس ایمرجنسی کیش کے نام پر فراڈ ہو رہا ہے اور میرے فون نمبر پر یہ پیغام آیا جس میں کہا گیا ہے کہ آپ کو احساس ایمرجنسی پروگرام سے 12 ہزار روپے ملے ہیں۔

پیغام پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ مملکت برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے کہا کہ حکومت ہر ایک کو مسلسل بتا رہی ہے کہ احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لیے جو بھی پیغام آنا ہوگا، 8171 سے آئے گا۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ یہ لوگ اپنا دماغ کہیں رکھ کر بھول گئے ہیں۔ عوام کو دھوکا دینے کے لیے نجی نمبرز سے پیغامات بھیجے جا رہے ہیں جنہیں آسانی سے پکڑا جاسکتا ہے۔ 

Related Posts