صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرائے جانے کا امکان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرائے جانے کا امکان
صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرائے جانے کا امکان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: نیپرا اتھارٹی کی جانب سے ملک بھر کے بجلی صارفین پر ایک بار پھر بجلی بم گرائے جانے کا امکان ہے، صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ پڑے گا۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہناہے کہ بجلی صارفین پر 81 ارب 50 کروڑروپے کا بوجھ ڈالنے کے معاملے پر اکتوبر تا دسمبر 2023 کی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت آج منعقد کی جائے گی۔

بجلی کمپنیوں نے اکتوبرتادسمبرکی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دی ہے، کراچی سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کرنے کی درخواست پرسماعت کی جائے گی۔

کیپسٹی چارجز کی مد میں 75ارب14کروڑ روپے کی وصولی اور نقصانات کی مد میں 10ارب 82کروڑروپیوصول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

حکومتی گائیڈ لائنز میں کہا گیا ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کااطلاق K Electricصارفین پربھی ہوگا تاہم نیپرا اتھارٹی سماعت کے بعد بجلی مہنگی کرنے کے حوالے سے فیصلہ سنائے گی۔

Related Posts