کورونا کیسز میں کمی، طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں کمی، طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
کورونا کیسز میں کمی، طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم، ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی کے باعث طلبہ و طالبات کی چھٹیاں ختم کردی گئیں، ملک بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھول دئیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج کورونا ایس او پیز کے نفاذ کے ساتھ تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ حکومت نے 15 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔آج سے لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

 پشاور سمیت خیبر پختوانخوا کے 8 اضلاع میں بھی آج سے تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ کورونا پابندیوں کے باعث مسلسل بندش کا شکار تعلیمی ادارے روزمرہ سرگرمیوں میں مصروف ہو گئے۔ طلبہ و طالبات خوش نظر آتے ہیں۔

راولپنڈی میں بھی این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں کورونا ایس او پیز کے تحت تعلیمی ادارے کھول دئیے گئے۔ بچوں کی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی گئیں۔ طلبہ و طالبات کو ماسک پہنا دئیے گئے۔بخار چیک کرنے اور سینیٹائزرز کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔

طلبہ و طالبات کا کہنا ہے کہ ہمیں خوشی ہے کہ اسکول کھل گئے۔ حکومت لاک ڈاؤن کی بجائے ایس او پیز پر عمل کرائے۔ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر ابرار خان نے کہا کہ ویکسینیشن کے بعد تعلیمی سرگرمیاں بند کرنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہا۔ 

آج سے اسکولز میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی عمل شروع کردیا گیا۔ طلبہ و طالبات تحصیلِ علم اور اساتذہ درس و تدریس کیلئے اسکولز اور کالجز میں پہنچ گئے۔ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگیا۔

کورونا ایس او پیز کے تحت تمام کلاسز متبادل دنوں میں ہوں گی۔ ایک دن تعلیمی عمل جاری رہے گا جبکہ دوسرے روز تعطیل ہوگی۔ تدریسی عملے کیلئے کورونا ویکسین لگوانا لازمی قرار دے دیا گیا۔ ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں سخت کردی گئیں۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل این سی او سی نے کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

 این سی او سی نے 7 روز قبل کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لئے بند رکھے گئے۔

کورونا کے خوف کے پیشِ نظر تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک برقرار رکھا گیا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

Related Posts