کورونا وباء، این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وباء، این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ
کورونا وباء، این سی او سی کا تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتہ بند رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: این سی او سی نے کورونا وباء کے بڑھتے ہوئے معاملات کے پیش نظر ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک بار پھر مزید ایک ہفتہ کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کورونا پابندیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں تعلیمی ادارے مزید ایک ہفتے کے لئے بند رہیں گے۔

کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر تمام پابندیوں کا اطلاق ملک بھر کے 27 حساس اضلاع میں 15 ستمبر تک رہے گا، توسیع کا یہ فیصلہ کورونا صورتحال کے سبب ہیلتھ سسٹم پر پڑنے والے دباؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے این سی او سی کی جانب سے ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، کے پی اور آئی سی ٹی کے 24 ہائی ڈیزیز اضلاع میں 12 ستمبر تک نافذ کردہ این پی آئی کو 15 ستمبر 21 تک بڑھا دیا گیا ہے جس کا جائزہ 15 ستمبر کو لیا جائے گا۔

پنجاب اور کے پی میں 12 ستمبر کو کھلنے والے اسکولز اب اس تاریخ کو نہیں کھلیں گے بلکہ 15 ستمبر کو جائزہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ ہوگا ان صوبوں کے اسکولز بھی کب کھولے جائیں۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز کالجز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی اداروں کی مزید بندش کے فیصلے پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر ملک ابرار حسین کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی ویکسی نیشن کے باوجود تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں، ملک بھر کے کنٹونمنٹس ایریاز میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔

Related Posts