سینیٹ انتخابات خفیہ رائے شماری سے ہی ہونگے، الیکشن کمیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Senate elections

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے عین مطابق عمل کیا جائے گا، سینیٹ انتخابات خفیہ بیلٹ کے ذریعے ہی کرائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کی رائے پر اس کی روح کے عین مطابق عمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشنز خفیہ بیلٹ کے ذریعے کرائے جائیں گے جبکہ سینیٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ سیینٹ الیکشن میں ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے قائم کی گئی کمیٹی 4 ہفتوں میں اپنی سفارشات مرتب کرے گی جن کے تحت سینیٹ انتخابات میں ٹیکنالوجی کا استعمال ممکن بنایا جاسکے گا۔ سینیٹ انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

ٹیکنالوجی کے استعمال کیلئے قائم کی گئی کمیٹی نادرا، ایف آئی اے اور وزارتِ آئی ٹی سے سینیٹ انتخابات میں مشینی الیکشن سسٹم کے استعمال پر تجاویز لے گی۔ سینیٹ انتخابات میں پیسے کے لین دین اور بدعنوانی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سینیٹ انتخابات، ضمیر کے حساب کا دن کل ہوگا۔شاہد خاقان عباسی

Related Posts