سینیٹ انتخابات، پاکستان کی سیاست میں ضمیر کے حساب کا دن کل ہوگا۔شاہد خاقان عباسی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی پرنوٹس ارسال، شاہد خاقان عباسی کا معافی مانگنے سے انکار
اسپیکرکو جوتامارنے کی دھمکی پرنوٹس ارسال، شاہد خاقان عباسی کا معافی مانگنے سے انکار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:سابق وزیرِ اعظم اور ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ کل سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے موقعے پر پاکستان کی سیاست میں ضمیر کے حساب کا دن ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق شہرِ اقتدار میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم سینیٹ انتخابات کے طریقۂ کار پر سپریم کورٹ کی رائے کا احترام کرتے ہیں۔

گفتگو کے دوران ن لیگ کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی خفیہ رائے شماری کا آئینی طریقۂ کار برقرار رکھا۔ سینیٹ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی جیت کیلئے پر امید ہیں۔

سینیٹ انتخابات میں ووٹ کس کو دیا جائے؟ اس حوالے سے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہر شخص کو اپنے ضمیر کے حساب سے سیاست کو نیا رُخ دینا ہوگا۔ سپریم کورٹ کی رائے کے بعد الیکشن کمیشن کا مضبوط کردار سامنے آنا چاہئے۔

پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب حکومت خود ووٹ چوری میں ملوث ہو تو آگے کیا توقع کی جاسکتی ہے؟ڈسکہ کے عوام کو پہلے بھی کامیابی ہوئی، اب بھی ہوگی۔

انتخابات کے طریقۂ کار پر تکنیکی رائے دیتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جب تک پارلیمان ترمیم نہیں کرتی، الیکشن کا یہی سلسلہ جاری رہے گا۔ سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن میں شفافیت برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی کا حکومت مخالف لانگ مارچ کراچی سے شروع کرنے کا فیصلہ

Related Posts