اقتصادی رابطہ کمیٹی نے زرعی پیکیج کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ECC approves Rs100 billion agriculture package

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کسانوں کو کھاد اور کیڑے مار ادویات پر سبسڈی ، زرعی قرضوں پر بینک مارک اپ میں کمی اور مقامی طور پر تیار شدہ ٹریکٹروں پر سیلز ٹیکس میں سبسڈی فراہم کرنے کے لئے زراعت پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں اور زراعت کے شعبے کے لئے 1200 بلین روپے کے کورونا وائرس امدادی پیکیج میں سے 100 ارب روپے کے زراعت پیکیج کی منظوری دی گئی۔

پیکیج کے تحت کھاد کی خریداری پر کاشتکاروں کو تقریبا 37 ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔اسکیم کا اطلاق صوبوں کے ذریعہ کیا جائے گا اور اس رقم کو اسکریچ کارڈ اسکیم کے ذریعے پہلے ہی پنجاب میں نافذ کیا جارہا ہے۔

کاشتکاروں کو زرعی قرضوں کیلئے 8.8 ارب روپے اور بیج پر سبسڈی کیلئے 2.3 ارب روپے اور کیڑے مار ادویات کیلئے 6 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

اس پیکیج میں مقامی طور پر تیار ٹریکٹروں پر ایک سال کی مدت کے لئے سیلز ٹیکس پر ڈھائی ارب روپے کی سبسڈی بھی شامل ہوگی۔

مزید پڑھیں: وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروبار کیلئے 75 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی

ای سی سی نے غربت کے خاتمے اور سوشل سیفٹی ڈویژن کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے قریب رہنے والے شہریوں کیلئے خصوصی ریلیف پیکیج کی بھی منظوری دے دی۔

Related Posts