وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروبار کیلئے 75 ارب روپے کے پیکیج کی منظوری دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت بجلی کی قیمت میں5.65روپے فی یونٹ اضافے کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے تیار
حکومت بجلی کی قیمت میں5.65روپے فی یونٹ اضافے کیلئے صدارتی آرڈیننس لانے کیلئے تیار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں چھوٹے کاروبار کیلئے 75 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دے دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شہرِ اقتدار میں ہوا جس کے دوران 13 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آیا۔ متعدد نکات کی منظوری دے دی گئی  جبکہ اس دوران ملک میں جاری کورونا وائرس اور جزوی لاک ڈاؤن کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ نے چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج منظور کیا جس کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ بے روزگار افراد کو 12 ہزار روپے فی کس مشاہرہ دیا جائے گا جبکہ اس دوران ملک کی اقتصادی و معاشی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

بے روزگار افراد کیلئے 12 ہزار روپے مشاہرے کی منظوری دینے کے بعد وفاقی کابینہ نے یہ طے کیا کہ ایسے افراد کو رجسٹر کرنے کے لیے آن لائن طریقہ کار اپنایا جائے گا، جس کی ایک ڈیٹا بیس مرتب کی جائے گی۔

وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروباری حضرات کے بجلی کے 3 ماہ کے بل معاف کرنے پر بھی غور کیا جبکہ اس دوران کورونا وائرس سے متاثرہ میڈیا نمائندگان کی مالی امداد کی بھی منظوری دی گئی۔

کابینہ اجلاس کے دوران معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات جنرل عاصم سلیم باجوہ اور وزیرِ مملکت برائے اطلاعات شبلی فراز کو پیکیج کے تحت امدادی رقم کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

اجلاس کے دوران چینی بحران پر انکوائری کمیشن کا مطالبہ بھی زیرِ غور آیا جس کی منظوری دے دی گئی۔ انکوائری کمیشن اپنی رپورٹ مزید 3 ہفتے کے بعد پیش کرے گا جس میں بحران کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا۔ 

Related Posts