کابینہ کمیٹی کی پاکستان رینجرز کے اسپیشل ونگ کے قیام کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Hafeez Sheikh ECC meeting
کابینہ کمیٹی کی پاکستان رینجرز کے اسپیشل ونگ کے قیام کیلئے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت غذائی تحفظ اورتحقیق کو ٹڈی دل کے حل کیلئے چھیالیس کروڑ روپے اور کرتار پور راہدری کی سیکورٹی کیلئے پاکستان رینجرز کے اسپیشل ونگ کے قیام کیلئے تیس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنیکی بھی منظوری دیدی۔

جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیرخزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیرصدارت ہوا  وزارت غذائی تحفظ اورتحقیق نے کمیٹی نے صحرائی  ٹڈی دل کے کنٹرول کیلئے اقدامات پر بریفنگ دی کمیٹی نے ٹڈی دل کے حل کیلئے چھیالیس کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ ملک کے نو اضلاع ٹڈی دل کے حملوں سے متاثرہوئے کمیٹی نے وزارت داخلہ کی سفارش پرکرتارپور راہداری کی سیکورٹی کیلئے پاکستان رینجرز کے اسپیشل ونگ کے قیام کیلئے تیس کروڑ روپے کی سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنیکی بھی منظوری دیدی ۔

اجلاس کوبتایا گیا کہ ملک میں نئے کاروبار کے آغاز بتالیس محکموں سیاجازت نامہ حاصل کرنا پڑتا ہے ،کمیٹی نے ملک میں سرمایہ کاری کیفروغ کیلئے پاکستان ون سنگل ونڈو بل 2019 منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کوبھجوانیکی منظوری دیدی ۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ملک کا تجارتی خسارہ 33.04 فیصد کم ہوگیا

محکمہ کسٹم کی طرف سے تیارکیے گئے ون سنگل ونڈو قانون کا مکمل اطلاق دسمبردوہزاراکیس تک مکمل کیا جائیگا کمیٹی نے خیبرپختونخواہ میں گیس نیٹ ورک کی بحالی اورتوسیع کیمنصوبیکی بھی منظوری دیدی قومی اقتصادی کونسل کی سالانہ رپورٹ کابینہ میں پیش کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

Related Posts