آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات زمیں بوس، 50 افراد زخمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات زمیں بوس، 50 افراد زخمی
آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات زمیں بوس، 50 افراد زخمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکوں کے باعث متعدد مکانات زمیں بوس ہو گئے جس کے  نتیجے میں زیادہ تر خواتین سمیت 50 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ میر پور کے ساتھ ساتھ پنجاب کے شہر جہلم اور ظفر وال کے علاوہ گردونواح میں بھی آفٹر شوکس محسوس کیے گئے۔

میر پور آزاد کشمیر کے علاوہ  پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عوام اپنے گھروں، دفاتر اور دیگر عمارتوں سے باہر آنے پر مجبور ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو 15 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے آفٹر شوکس کی شدت 4.4 جبکہ گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جہلم سے 6 کلومیٹر دور شمال میں واقع تھا جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے آفٹر شاکس چند روز تک جاری رہیں گے۔

زلزلے کے جھٹکوں سے میرپور آزاد کشمیر کے مضافاتی علاقوں میں متعدد مکانات گر گئے۔ مکانات گرنے سے زیادہ تر خواتین زخمی ہوئی ہیں جبکہ زلزلے کے وقت زیادہ تر مرد حضرات گھروں سے باہر تھے۔ زخمیوں کو ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ 

یاد رہے کہ گزشتہ روز  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے میر پور میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حید رسے ملاقات کی اور زلزلے کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی افسوس اوررنج کا اظہار کیااور امدادی سرگرمیوں میں بھر پور تعاون کی پیشکش کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے میر پور جا کر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور زلزلے سے باعث جانی اور مالی نقصان پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا۔اس موقع پر عثمان بزدار نے راجا فاروق حیدر سے کہا کہ پنجاب حکومت مشکل کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہے،  زلزلہ زدگان کی مددمیرا فرض بھی ہے اورذمہ داری بھی، زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب حکومت کے وسائل حاضر ہیں ۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی وزیراعظم آزادکشمیر سےملاقات

Related Posts