راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بچوں اور خواتین سمیت 11جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بچوں اور خواتین سمیت 9جاں بحق
راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، بچوں اور خواتین سمیت 9جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب نجی کمپنی میں راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے 3بچوں سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے، مرنے والوں میں خواتین اور بچوں کی اکثریت ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اور سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے لوگوں کے بہت زیادہ رش کے باعث بھگدڑ مچ گئی اور ہلاکتوں کی تعداد بڑھ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایک سپاہی شہید

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ کرنٹ لگنے کے باعث بھگدڑ مچی اور جانی نقصان ہوا۔ جبکہ بھگدڑ کے دوران قریبی نالے کی دیوار بھی گر گئی۔

Related Posts