دبئی ایئر پورٹ کے لیے مسلسل چھٹی بار دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

dubai airport
dubai airport

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

دبئی ایئر پورٹ نےمسلسل چھٹی بار دنیا کے مصروف ترین ہوائی اڈے کا اعزاز برقرار رکھا ہے، دبئی کو یہ اعزاز اس کی بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ پیسنجر ٹریفک کی رپورٹ میں دبئی ایئرپورٹ کودبئی ایئرپورٹ کو مسلسل چھٹی بار دنیا کا مصروف ترین ہوائی اڈہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ مسلسل چھٹا برس ہے کہ دبئی کے ہوائی اڈے کو بین الاقوامی سفر کے لیے دنیا کا مصروف ترین ایئر پورٹ قرار دیا گیاہے، دبئی کو یہ اعزاز اس کی بین الاقوامی پروازوں کی وجہ سے دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ گزشتہ برس دبئی ایئر پورٹ کو استعمال کرنے والے مسافروں میں تین فیصد کمی واقع ہوئی اور 2019 میں اس ہوائی اڈے سے سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد 86 ملین سے زائد رہی۔

رپورٹ کے مطابق مسافروں کی تعداد میں کمی کے باوجود یہ مصروف ترین ایئرپورٹس میں پہلے نمبر پر ہے، جب کہ دوسرے نمبر پر آنے والے لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے سے 80 ملین افراد نے سفر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال میں پاکستان کا شکر گزار

دبئی ایئر پورٹ پر پروازوں میں کمی کی وجہ ایک رن وے کی مرمت کا کام ہےاور یہ ہوائی سروس کے لیے بند ہے، ایئرپورٹ سے بڑے ہوائی جہاز ایئر بس 380 اور بوئنگ ٹرپل سیون بھی اپنی منازل کی جانب روانہ ہوتے ہیں۔

Related Posts