محکمہ صحت پنجاب کروناوائرس کے حوالہ سے الرٹ ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Yasmin rashid
Yasmin rashid

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے مقامی ہوٹل میں کروناوائرس اینڈنیشنل رسپانسبیلٹی کے موضوع پرمنعقدہ سیمینارمیں بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ آگاہی سیمینارپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدکیاگیا۔

اس موقع پر کانصلیٹ جنرل لاہوربرائے چین لصنگ ڈنگ بن، صدرپاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن لاہور پروفیسرڈاکٹراشرف نظامی، جنرل سیکرٹری پروفیسرڈاکٹرشاہدملک اورمختلف طبی درسگاہوں کے اساتذہ کے علاوہ مردوخواتین کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔

مقررین نے سیمینارمیں کروناوائرس کی تشخیص اوربچاوکیلئے اقدامات پرروشنی ڈالی۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے سیمینارکے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم موضوع پر سیمینار منعقد کروانے  پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کومبارکباددیتی ہوں۔

محکمہ صحت پنجاب کروناوائرس کے حوالہ سے الرٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے کروناوائرس پرقابوپانے کے حوالہ سے اقدامات قابل ستائش ہے۔ پنجاب میں تمام چینی باشندوں کی سکریننگ کاعمل مکمل ہوچکاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ابھی تک کورونا وائرس کا کوئی کیس نہیں سامنے آیا، ڈاکٹر ظفر مرزا

تمام بڑے ائیرپورٹس پرچین آنے اورجانے والے مسافروں کی سکریننگ کی جارہی ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے کروناوائرس سے بچاوکیلئے خصوصی کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔

عوام میں کروناوائرس سے بچاوکیلئے حفاظتی اقدامات اٹھانے کیلئے موئثرآگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ یہاں سے جانے والے ہرفردپرکروناوائرس بارے آگاہی پھیلانالازم ہے۔

Related Posts