پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان ، 62 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

psx 22 jan
psx 22 jan

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی مندی کارجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس 62.20 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار561.27 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر سے جاری رہنے والے مندی کا رجحان آج بھی برقرار رہا اور 100 انڈیکس 62.20 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار561.27 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب کے ایس ای 30 انڈیکس میں 16.66 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 174.31 پوائنٹس کی کمی سے 29 ہزار561.63 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

ملک میں آٹے کے بحران اور غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے اور پہلے روز 420 پوائنٹس کی کمی سے 43 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا اور گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں 121 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کا اختتام تیزی پر ہوا تھاجب کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 43167.77 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھااورکاروبار میں 0.24 فیصد بہتری دیکھی گئی تھی ۔

Related Posts