مشن کشمیر، وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشن کشمیر، وزیراعظم عمران خان آج امریکی صدرٹرمپ سے ملاقات کریں گے
وزیراعظم پاکستان عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں مسئلہ کشمیراورافغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کاامکان ہے ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم پاکستان عمران خان آج امریکی صدرڈونلڈٹرمپ سے ملاقات کریں گے ،ملاقات میں مسئلہ کشمیراورافغان امن عمل کے حوالے سے بات چیت کاامکان ہے ۔

وزیراعظم  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا میں موجود ہیں، اس موقع پر وزیراعظم عالمی رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کررہے ہیں ،اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈٹرمپ کی ملاقات آج ہوگی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے ہوگی جس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اہم شخصیات بھی شریک ہوں گی۔

ملاقات میں وزیراعظم عمران خان مقبوضہ وادی میں بھارتی جارحیت اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیو ں کی تازہ صورتحال سے صدرٹرمپ کو آگاہ کریں گےجبکہ افغان امن عمل پربھی تبادلہ خیال کیا جائےگا۔

عمران خان اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان رواں سال ہونے والی یہ دوسری ملاقات ہوگی، اس سے قبل ہونے والی ملاقات میں عمران خان نے کشمیر کے معاملے کو اُجاگر کیا تھا۔ ملاقات میں امریکی صدر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 70 سال سے جاری کشمیر تنازع کو حل کرنے کے لیے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، تاہم ان کی اس پیش کش کو بھارت نے مسترد کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کادورہ امریکا،اہم شخصیات سے ملاقاتیں

 عمران خان امریکی صدر سے ملاقات کے علاوہ کونسل برائے خارجہ تعلقات میں تھنک ٹینک کی ایک تقریب سے خطاب کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلی سمٹ اور یونیورسل ہیلتھ کیئر پر سمٹ سے بھی خطاب کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم عمران خان کی برطانوی وزیراعظم بورس جوہنسن سمیت چین کے نائب صدر وانگ کی شن سے ملاقات متوقع ہے جبکہ کل شام 7 بجے کے قریب  وزیراعظم ترک صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات کریں گے۔

گزشتہ روزامریکی صدر نے ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ہمراہ ‘ہاؤڈی مودی’ جلسے سے خطاب کیا تھا جس میں بھارتی نژاد امریکیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تھی، تاہم اسی دوران ریلی کے مقام سے باہر لوگوں کی بڑی تعداد نے مودی مخالف احتجاج کیا تھا۔

اس حوالے سے: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔وزیر اعظم

خیال رہے کہ عمران خان خود کو کشمیر کا سفیر قرار دیتے رہے ہیں جبکہ انہوں نے کشمیر کا معاملہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم عمران خان نے  اپنے 7 روزہ دورے کے دوسرے روز امریکی قانون سازوں، انسانی حقوق کے کارکنوں، میڈیا نمائندوں سے ملاقات میں انہیں  مقبوضہ کشمیر میں  بھارتی اقدامات کے نقصانات سے آگاہ کیا تھا۔

گذشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کے وفد سے ملاقات میں کہا تھا کہ کشمیریوں کےحقوق کیلئے وہ ہرسطح پر آواز اٹھائیں گے،اور اُن کے سفیربن کر دنیا کے کونےکونے میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان

Related Posts