مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔وزیر اعظم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔وزیر اعظم
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈاؤن سے انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔وزیر اعظم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم  پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے لاک ڈاؤن سے صورتحال ہر روز کشیدہ ہو رہی ہے جس کے باعث وادی میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

نیو یارک  میں امریکی سینیٹر لنزے گراہم سے ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ مسلسل کرفیو سے صورتحال ہر گزرتے دن کے ساتھ پیچیدہ سے پیچیدہ ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر کا خطے میں امن کے لیے اقوام متحدہ میں منصوبہ پیش کرنے کااعلان

وزیراعظم عمران خان نے پاک امریکا تعلقات میں لنزے گراہم کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر میں امریکا کا کردار اہمیت اختیار کرگیا ہے۔ بھارتی اقدامات خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، اس لیے امریکا کو  مسئلہ کشمیر کے حل میں مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔

سینیٹرلنزے گراہم نے کہا کہ شراکت داری پاکستان اور امریکا کے مفاد میں ہے جبکہ افغانستان کے امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تعریف ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہم دُنیا کے ہر فورم پر اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ میں پوری دنیا میں کشمیریوں کا سفیر بنوں گا۔

نیو یارک میں وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں مقیم کشمیریوں کے وفد سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہم ہر سطح پر کشمیریوں کی آواز کو بلند کریں گے اور اقوام عالم کو کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنے  کی دعوت دیں گے۔

مزید پڑھیں: دنیا کے ہر فورم پر مظلوم کشمیری بھائیوں کے لیے آواز اٹھائیں گے۔وزیر اعظم عمران خان

Related Posts