مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی
مقامی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر مزید تگڑا، روپے کی قدر میں کمی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: انٹر بینک اور اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ گراوٹ کاشکار ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت خرید 178.10روپے سے بڑھ کر178.60روپے اور قیمت فروخت178.20روپے سے بڑھ کر178.70روپے پر جا پہنچی۔

اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 178روپے سے بڑھ کر178.50روپے اور قیمت فروخت178.50روپے سے بڑھ کر179روپے پر آگئی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قدر میں 1روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یوروکی قیمت خرید 191.50روپے سے بڑھ کر192.50روپے اور قیمت فروخت194روپے سے بڑھ کر195روپے ہو گئی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 388.62 پوائنٹس کی مندی

تاہم 50پیسے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 233روپے سے کم ہو کر232روپے اور قیمت فروخت235.50روپے سے کم ہو کر235روپے پر آ گئی۔

Related Posts