اسٹاک مارکیٹ میں 388.62 پوائنٹس کی مندی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 388.62 پوائنٹس کی مندی
اسٹاک مارکیٹ میں 388.62 پوائنٹس کی مندی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی کی صورتحال رہی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید دباؤ کا سامنا رہا اور ٹریڈنگ تقریباً 1,500پوائنٹس نیچے آگئی، منگل کے روزپاکستان اسٹاک مارکیٹ نے 43,000 پوائنٹس کی سطح کو کھو دیا۔

کے ایس ای 100انڈیکس ری باؤنڈنگ سے پہلے ابتدائی ٹریڈنگ میں گر گیا اور 43,426.72 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ یہ 388.62 پوائنٹس (-0.9%) کی کمی کے ساتھ بند ہوا اور ٹریڈنگ معطل ہونے سے پہلے 42,878.35 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حصص کا کل حجم 43.266 ملین تھا جس کی مالیت 5.18 بلین روپے تھی۔

سیکٹر کے لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو انڈیکس کو کمرشل بینکوں نے 86 پوائنٹس کے ساتھ، سیمنٹ 68 پوائنٹس کے ساتھ، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں 62 پوائنٹس، پاور جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن 37 پوائنٹس اور آئل اینڈ گیس مارکیٹنگ کمپنیاں 34 پوائنٹس کے ساتھ نیچے آئیں۔

امریکہ کی جانب سے روسی تیل اور گیس کی فروخت پر پابندی کی خبروں کے دوران روس اور یوکرین کا فوجی تنازعہ مزید بڑھ گیا ہے۔ بین الاقوامی اشیاء کی قیمتیں اوپر کی طرف بڑھ رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی پرواز یوکرین میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی کیلئےروانہ

مقامی سیاسی محاذ پر اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر کرنے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ ان پیش رفتوں پر اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھنے کو ملا۔

Related Posts