21 پیسے کی مزید کمی، امریکی ڈالر 158.70روپے کا ہوگیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Dollar loses more value as it trades at Rs158.70 against rupee

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج صبح 21 پیسے کی کمی کے بعد ڈالرسات ماہ کی کم ترین قیمت 158.70روپے تک آگیا۔

پاکستانی مارکیٹ میں گزشتہ چند روز سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، منگل کے روز ابتدائی ٹریڈنگ کے دوران ڈالر کی قیمت میں گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد 21پیسے کی کمی کے بعد ڈالر 158.70روپے پر آگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 158روپے 80 پیسے ہوگئی تھی جبکہ آج مزید 21 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

فاریکس ٹریڈرز کا کہنا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت 7 ماہ میں سب سے کم ترین سطح پر آگئی ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بھی مزید کمی کا امکان ہے۔

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے دن اُتار چڑھاؤ کے بعد 52.43 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی، ملک بھر میں معاشی حوالے سے مثبت خبروں کے باعث پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کار وں نے گزشتہ ہفتے بھرپور دلچسپی لی۔

رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے کو ملی، ایک موقع پر انڈیکس 40943.80 پوائنٹس کی بلند ترین سطح ریکارڈ کی گئی، جبکہ مندی کے باعث انڈیکس 40596.99 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا۔

Related Posts