کراچی، بلدیہ ملیر میں ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے 65 گھوسٹ ملازمین کا بھانڈا پھوڑ دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، بلدیہ ملیر میں ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے 65 گھوسٹ ملازمین کا بھانڈا پھوڑ دیا
کراچی، بلدیہ ملیر میں ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے 65 گھوسٹ ملازمین کا بھانڈا پھوڑ دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں بلدیہ ملیر کے ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے 65 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف کیا ہے جو سابق چیئرمین اور میونسپل کمشنرز کی مبینہ ملی بھگت سے گھر بیٹھے تنخواہیں لے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطاق ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے ایڈمنسٹریٹر ملیر کے نام 5 روز قبل لکھے گئے خط میں گھوسٹ ملازمین کے خلاف انکوائری کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ تمام ملازمین کی حاضری اور جسمانی تصدیق کی جائے جبکہ 77 ملازمین میں سے 10 سے 15 ملازمین ہی ڈیوٹی کرتے ہیں۔

ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے خط میں کہا کہ میں نے 28 روز قبل چارج سنبھالا جس کے بعد رواں ماہ کی 23 تاریخ تک صرف 10 سے 15 ملازمین کے علاوہ دیگر غیر حاضر پائے، جو کبھی نظر نہیں آتے جبکہ انہیں ہر ماہ باقاعدہ تنخواہ ادا کی جاتی ہے اور میں نے ستمبر کے مہینے کی تنخواہ کے بل پر دستخط نہیں کیے۔

خط میں متن کے مطابق ڈائریکٹر ٹیکسیشن نے کہا کہ دستخط نہ کرنے کے باوجود غیر متعلقہ افسر کے دتخط سے تنخواہ جاری کردی گئی، گھوسٹ ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی قومی خزانے پر بوجھ ہے۔ میں نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر رحمت اللہ اعوان کو ملازمین کی فزیکل ویریفیکیشن کیلئے لیٹر جاری کیے جن پر کارروائی نہیں ہوئی۔

متن کے مطابق بلدیہ ملیر کے افسران بھی گھوسٹ ملازمین کے گھناؤنے کھیل میں ملوث ہیں،  انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ ملیر سے گھوسٹ ملازمین کی صورتحال کی مکمل انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے ملوث افسران کے خلاف سخت کارروائی کی سفارش کی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  5 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش برآمد،  اجتماعی زیادتی کا انکشاف

Related Posts