‘ایک منٹ میں تمہیں موت کے گھاٹ اتار دونگا’ روسی صدر کی سابق برطانوی وزیر اعظم کو دھمکی کا انکشاف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے تقریباً ایک سال بعد سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک دستاویزی فلم میں انکشاف کیا ہے کہ ان کی گذشتہ سال روسی صدر ولادیمیر پوتین کے ساتھ ہونے والی بہت طویل اور حیرت انگیز گفتگومیں پوتین نے انہیں میزائل مار کرجان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔

برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی شائع کردہ رپورٹ کے مطابق جانسن نے اپنی گفتگو میں واضح کیا کہ انہوں نے کریملن کے سربراہ کو مغربی پابندیوں کے بارے میں خبردار کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

بابا آدم کا پیروکار صابی مذہب اور اس کے رسوم کیا ہیں؟ دلچسپ رپورٹ

جانسن نے اس دستاویزی فلم میں انکشاف کیا جسے آج پیر کو برطانوی میڈیا کے ذریعے نشر کیا جائے گا کہ صدر پوتین نے یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے آغاز سے قبل انہیں “کسی طرح سے دھمکیاں” دی تھیں اوران سے کہا تھا “بورس !میں نہیں چاہتا آپ کو نقصان پہنچے آپ کو یہ علم ہونا چاہیے کہ میرا میزائل تمہیں ایک منٹ کے اندر ختم کردے گا”۔

معلومات میں مزید کہا گیا ہے کہ پوتین نے گفتگو کے دوران جانسن کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ “بورس! آپ کہہ رہے ہیں کہ مستقبل قریب میں یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہو گا۔ اس کی زمانی مدت کے بارے میں کیا بات کی جا رہی ہے؟”

جانسن نے جواب دیا کہ “ٹھیک ہے، اس کا مستقبل قریب میں نیٹو میں شامل ہونے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے اور آپ یہ اچھی طرح جانتے ہیں۔”

سابق برطانوی وزیراعظم نے پوتین کے ساتھ بات چیت میں اس بات پر بھی زور دیا کہ یوکرین میں خصوصی فوجی آپریشن کا انعقاد ایک “مکمل تباہی” ہو گا اور وعدہ کیا کہ لندن کیف حکام کی مدد کرے گا۔

جانسن کا خیال ہے کہ اس معاملے پر جرمنی اور فرانس کے مؤقف کی وجہ سے یوکرین کا نیٹو سے الحاق ناممکن تھا۔

قابل ذکر ہے کہ روس نے 20 فروری کو اپنے پڑوسی ملک یوکرین پر چڑھائی شروع کرتے ہوئے کہا تھا کہ کیف کے خلاف کارورائی اس کے نیٹو میں شمولیت کے اعلان کے بعد کی جا رہی ہے۔

اس وقت سے مغربی ممالک نے یوکرین کا ساتھ دیا ہے۔ کیف کو ہتھیاروں اور ساز و سامان سے نوازا ہے اور روس پر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں جس نے اسے ایران اور شمالی کوریا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کا سب سے زیادہ سزا یافتہ ملک بنا دیا ہے۔

Related Posts