تصویری تجزیہ، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی فلمی زندگی کے نشیب و فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی فلمی زندگی کے نشیب و فراز
تصویری تجزیہ، لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی فلمی زندگی کے نشیب و فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

بھارتی فلم انڈسٹری کے سابق ہیرو اور لیجنڈری فنکار دلیپ کمار آج طویل علالت کے بعد 98 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جنہیں دنیا بھر کے اداکاروں اور سیاسی و سماجی شخصیات سمیت ہر طبقۂ فکر کے لوگ ہمیشہ یاد کریں گے۔

Indian cinema legend Dilip Kumar dies at 98 | Bollywood News | Al Jazeera
معروف بھارتی فنکار دلیپ کمار کا خوبصورت انداز۔ (فوٹو: الجزیرہ)

گزشتہ بدھ کے روز بھارتی فنکار دلیپ کمار کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں سانس لینے میں تکلیف کی شکایت پر داخل کرایا گیا تھا جس کے بعد ان کے انتقال کی خبر سامنے آئی۔

When Dilip Kumar spoke about not having any children to carry forward his legacy: 'We have no regrets' | Bollywood - Hindustan Times
بالی ووڈ اداکار دلیپ کمار اپنی اہلیہ کے ہمراہ۔ (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

دلیپ کمار کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ترجمان فیصل فاروقی نے پیغام ارسال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے دلیپ کمار انتقال کر گئے ہیں، ہم خدا کیلئے ہیں اور ہمیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

Dilip Kumar hospitalised for breathlessness, second time in a month | Bollywood - Hindustan Times
دلیپ کمار کو ممبئی کے ہندوجا ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

گزشتہ کچھ برسوں سے دلیپ کمار گردے کی تکلیف اور نمونیا کی وجہ سے بھی ہسپتال میں داخل اور ڈسچارج ہوتے رہے۔

Dilip Kumar under self-quarantine amid coronavirus outbreak, says 'Saira has left nothing to chance' | Bollywood - Hindustan Times
کورونا کی روک تھام کیلئے دلیپ کمار کی قرنطینہ کے دوران لی گئی تصویر۔(فوٹو: ہندوستان ٹائمز)

بالی ووڈ فنکار دلیپ کمار گزشتہ برس مارچ میں ملک گیر لاک ڈاؤن کے نفاذ سے پہلے اپنی اہلیہ سمیت مکمل طور پر قرنطینہ میں چلے گئے تھے۔ یہ عمل احتیاطی تدبیر کے طور پر اختیار کیا گیا۔

60 years of Dilip Kumar and Madhubala's tragic romance Mughal-E-Azam
اسلامی بادشاہ کی زندگی پر مبنی تاریخی فلم مغلِ اعظم میں دلیپ کمار کا انداز۔(فوٹو: ممبئی مرر)

فلمی دنیا میں آمد سے قبل دلیپ کمار یوسف کے نام سے جانے جاتے تھے، انہوں نے نیا دور، مغلِ اعظم، دیوداس، رام اور شیام، انداز اور مدھومتی سمیت بہت سی تاریخی فلموں میں کام کرکے شہرت کمائی۔

Peshawar fans send Dilip Kumar pictures of ancestral home, with love
خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں دلیپ کمار کی رہائش گاہ۔(فوٹو: ای ٹریبیون)

قبل ازیں دلیپ کمار پاکستانی صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں پیدا ہوئے جہاں ان کی جائے پیدائش قصہ خوانی محلہ بیان کیا جاتا ہے۔

COVER STORY: Dilip Kumar: The Substance and the Shadow - Newspaper - DAWN.COM
دلیپ کمار کی سوانح عمری دلیپ کمار دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو کے نام سے شائع ہوئی۔(فوٹو: ڈان)

کچھ برس قبل دلیپ کمار کی سوانح حیات دلیپ کمار دی سبسٹینس اینڈ دی شیڈو کے نام سے شائع ہوئی جس کے متعلق ناقدین کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار زندگی کا زیادہ حصہ چھپا گئے۔

Madhubala birth anniversary | Madhubala birth anniversary: When Dilip Kumar revealed why he could not marry Madhubala even after being 'attracted' to her
دلیپ کمار اور مدھوبالا کا عشق تو مشہور ہوا مگر شادی نہ ہوسکی۔(فوٹو: ٹائمز ناؤ)

ان کے زمانے کی خوبصورت ترین فنکارہ سمجھی جانے والی مدھوبالا سے دلیپ کمار کا عشق بے حد مشہور ہوا لیکن دلیپ کمار نے اداکارہ سائرہ بانو سے شادی کرلی۔

Jugnu Box Office Collection | Day Wise | Worldwide - Sacnilk
فلم جگنو میں دلیپ کمار کے ساتھ آنجہانی ملکۂ ترنم نور جہاں نے بھی اداکاری کی۔(فوٹو: سیکنلک)

مجموعی طور پر دلیپ کمار نے 60 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ انہوں نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1944 میں کیا تھا تاہم باکس آفس پر پہلی بار ان کی فلم جگنو 1947 میں ہٹ ہوئی۔

دلیپ کمار نے فلم انداز میں فلمی دنیا کے اہم ناموں کے ساتھ کام کیا۔(فوٹو: ای روز)

اگلے 2 سال بعد دلیپ کمار نے راج کپور کے ہمراہ محبوب خان کی فلم انداز میں کام کرکے بے مثال شہرت حاصل کی جس نے انہیں راتوں رات اسٹار بنا دیا۔

Dilip Kumar Dies at 98: PM Narendra Modi Remembers The 'Cinematic Legend' on Twitter
بھارتی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کی وفات ایک عظیم نقصان ہے۔(فوٹو: انڈیا ڈاٹ کام)

دلیپ کمار کے انتقال پر پاکستان اور بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے مداح بے حد غمزدہ ہیں۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ دلیپ کمار کا انتقال بالی ووڈ کیلئے عظیم نقصان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تصویری تجزیہ: پنکی سے محترمہ بینظیر بھٹو تک کامیابیوں کاسفر

Related Posts