تصویری تجزیہ: پنکی سے محترمہ بینظیر بھٹو تک کامیابیوں کاسفر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Remembering Benazir Bhutto on her 68th birthday

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

آج پاکستان اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی 68 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔

بے نظیربھٹو 21 جون، 1953ء میں سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان میں پیدا ہوئیں، ذوالفقار علی بھٹو کی بڑی صاحبزادی بینظیر کو بچپن میں پنکی کے نام سے پکارا جاتا تھا،انہوں نے ابتدائی تعلیم لیڈی جیننگز نرسری اسکول اور کونونٹ آف جیزز اینڈ میری کراچی میں حاصل کی۔ بے نظیر بھٹو نے ہارورڈ یونیورسٹی سے 1973ء میں پولیٹیکل سائنس میں گریجوایشن کر لیا۔

اس کے بعد انھوں نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جہاں سے انہوں نے فلسفہ، معاشیات اور سیاسیات میں ایم اے کیا۔ وہ اکسفورڈ یونیورسٹی میں دیگر طلبہ کے درمیان کافی مقبول رہیں۔بے نظیر بھٹو نے دو دسمبر1988ء میں 35 سال کی عمر میں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیرِاعظم کے طور پر حلف اٹھایا جبکہ اکتوبر 1993ء میں بے نظیر دوسری باروزیرِاعظم بن گئیں۔

27 دسمبر 2007ء کو لیاقت باغ راولپنڈی میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے شہید ہوئیں اوران کی وصیت کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت ان کے بیٹے بلاول بھٹو کو وراثت میں سپرد کر دی گئی۔

بینظیر بھٹو کودوسال کی عمر میں ان کے والد ذوالفقار علی بھٹو نے گود میں اٹھایا ہوا ہے۔

بینظیر بھٹو اپنے بچپن میں بہن صنم بھٹو اور بھائیوں شاہنواز بھٹو اور مرتضیٰ بھٹو کے ہمراہ۔

بینظیر بھٹو جون 1972میں شملہ کانفرنس کے موقع پر اپنے والد ذوالفقارعلی بھٹو اور اندرا گاندھی کے ہمراہ ہیں۔

بینظیر بھٹو پاکستان آنے کے بعد لاہور میں ایم آر ڈی کی ریلی کی قیادت کررہی ہیں۔

بینظیر بھٹو دسمبر1988 میں پاکستان اور عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم کا حلف لے رہی ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو 1955میں جنوبی افریقہ کے سیاسی رہنماء نیلسن منڈیلا سے ملاقات کررہی ہیں۔

بینظیر بھٹو بطور وزیراعظم 1995 میں امریکی صدر بل کلنٹن سے ملاقات کے موقع پر وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔

بینظیر بھٹوملکہ برطانیہ کے دورہ پاکستان کے موقع پر کوئین الزبتھ سے مصافحہ کررہی ہیں۔

بے نظیر بھٹو 1987ء میں آصف علی زرداری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

1989 میں بھارتی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے موقع پر راجیو گاندھی ،بینظیر بھٹو،سونیا گاندھی اور آصف علی زرداری وزیراعظم ہاؤس میں موجود ہیں۔

بینظیر بھٹو اکتوبر 1993 میں دوسری بار بطور وزیراعظم پاکستان حلف لے رہی ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو اپنے شوہر آصف علی زرداری سے ملاقا ت کے بعد اپنے بچوں کے ہمراہ سینٹرل جیل کراچی سے واپس جارہی ہیں۔

بینظیر بھٹو 8 سالہ جلاطنی کے بعد نومبر2007 میں وطن واپس آنے کے بعد طیارے سے باہر آرہی ہیں۔

محترمہ بینظیر بھٹو وطن واپس آنے کے بعد 3دسمبر کون لیگ کے قائد نوازشریف سے ملاقات کررہی ہیں۔

27 دسمبر کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کے بعد محترمہ بینظیر بھٹو کوگولیاں مارکرشہید کردیا گیا۔

Related Posts