باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، لوگ آپ کو ہروقت موٹے ہونے کا احساس دلاتے ہیں، صنم جنگ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈرامہ سیریل پیاری مونا کی اداکارہ صنم جنگ نے کہا ہے کہ باڈی شیمنگ ایک بہت بڑامسئلہ ہے کیونکہ لوگ آپ کو ہروقت موٹے ہونے کا احساس دلاتے ہیں۔

گزشتہ دنوں صنم جنگ نے ایک چینل کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے باڈی شیمنگ کے حوالے سے گفتگو کی، صنم جنگ نے کہا کہ باڈی شیمنگ ایک حقیقی مسئلہ ہے، بیٹی کی پیدائش کے وقت جب مارننگ شو ہوسٹ کرتی تھی تب کپڑے تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیزائنر صرف ایک مخصوص سائز کے کپڑے ہی ڈیزائن کرنا چاہتے ہیں اور جب کوئی اس سائز میں فٹ نہیں آتا تو وہ آپ کے لئے کپڑے نہیں بنانا چاہتے کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ ان کے کپڑے صرف ایک مخصوص سائز کی ماڈلز پر ہی اچھے لگ سکتے ہیں جو کہ انتہائی افسوسناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ماہرہ خان کو شاہ رخ خان کے ہمراہ تصویر شیئر کرنا مہنگا پڑگیا

صنم جنگ کا مزید کہنا تھا کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد جب سوشل میڈیا پر کمنٹس پڑھتی تو بہت دکھ ہوتا تھا، کئی بار لوگ بالواسطہ آپ کو احساس دلاتے ہیں کہ آپ کا وزن بڑھ گیا ہے پھر جب سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ٹرول کیا جاتا تو سوچتی تھی کہ اب مجھے اسکرین پر مزید کام نہیں کرنالیکن اس مشکل وقت میں میرے گھر والوں خاص طور سے شوہر قاسم نے بہت ساتھ دیا اور احساس دلایا کہ میں اب بھی خوبصورت ہوں۔

Related Posts