کراچی، وزیرِ اعظم کے ترقیاتی فنڈ سے این اے 247 اور پی ایس 111 میں ترقیاتی کام کا آغاز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، وزیرِ اعظم کے ترقیاتی فنڈ سے این اے 247 اور پی ایس 111 میں ترقیاتی کام کا آغاز
کراچی، وزیرِ اعظم کے ترقیاتی فنڈ سے این اے 247 اور پی ایس 111 میں ترقیاتی کام کا آغاز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں وزیرِ اعظم عمران خان کے جاری کردہ ترقیاتی فنڈ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 247 اور سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 111 میں ترقیاتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق این اے 247 سے پی ٹی آئی کے رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی اور پی ایس 111 سے رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا کہنا ہے کہ متعدد ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جو شہریوں کی مشاورت سے شروع کیے گئے۔

جن علاقوں میں ترقیاتی کام کا آغاز کیا گیا ہے ان میں لوئر گزری، ہزارہ کالونی، دہلی کالونی، پنجاب کالونی، پی این ٹی، ڈی ایچ اے اور دیگر علاقے شامل ہیں۔اراکینِ اسمبلی آفتاب صدیقی اور شہزاد قریشی ترقیاتی کاموں کی نگرانی خود کریں گے۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی سی بی سی ٹاؤن کے صدر ڈاکٹر پرویز غفار نے دونوں اراکینِ اسمبلی کی خدمات کو سراہتے ہوئے حلقے میں جاری ترقیاتی کاموں کے آغاز پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

ترقیاتی کاموں میں سیوریج لائن کے نظام کی بحالی، روڈ کارپٹنگ، پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب اور ٹف پیور لگانے کا عمل شامل ہے۔ پی ٹی آئی کے رکنِ سندھ اسمبلی شہزاد قریشی اور رکنِ قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے فنڈز جاری کرنے پر وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف کے اراکین کو کراچی کے شہریوں نے ووٹ دے کر صوبائی و قومی اسمبلی میں نمائندگی کیلئے بھیجا۔ کراچی بدل رہا ہے۔ وزیرِ اعظم عمران خان کراچی کے امور میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

حلقے کے عوام کا کہنا ہے کہ اراکینِ اسمبلی ترقیاتی کاموں کے آغاز کے علاوہ بھی عوامی فلاح و بہبود کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔ شناختی کارڈز کے اجراء کیلئے نادرا وین کا انتظام اور راشن کی تقسیم ایسے ہی کاموں میں شامل ہیں۔ 

شہریوں کا کہنا ہے کہ کورونا کی روک تھام کیلئے اراکینِ اسمبلی نے ماسک تقسیم کیے، کورونا کے خلاف شعور کی بیداری کیلئے معلومات مہیا کیں اور حلقے میں صفائی ستھرائی کے انتظامات میں بھی بے حد اہم کردار ادا کیا ہے۔ شہزاد قریشی اور آفتاب صدیقی عوام سے مسلسل رابطے میں رہتے ہیں۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیر اعظم نے سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت ملی تو پاکستان پر قومی تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ ماہ خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے۔ انہوں نے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا سندھ کیلئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان 

Related Posts