وزیراعظم نے سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا
وزیراعظم نے سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سکھر:وزیر اعظم نے سندھ کے لئے 446 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا، اس بات کا اعلان وزیر اعظم نے سکھر میں کامیاب نوجوان پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کا اپنے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ ہمیں جب حکومت ملی تو ملک پر تاریخ کا سب سے بڑا قرضہ چڑھا ہوا تھا، ہم نے ڈھائی سال میں 35 ہزارارب روپے واپس کیے۔ انہوں نے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو احساس پروگرام میں شامل کرنے کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت نوجوانوں میں چیکس بھی تقسیم کئے۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کو گورنر عمران اسماعیل نے سندھی اجرک پہنائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری حکومت کوشش کرے گی کہ انہیں سود کے بغیر قرضے دیئے جائیں۔ نوجوانوں کواسکلز ایجوکیشن دینے پر خوشی ہے۔ سندھ کیلئے 446 ارب کا پیکج وفاق نے اپنا بجٹ کاٹ کر دیا۔ احساس ایمرجنسی کیش کا 33 فیصد فنڈ سندھ کودیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اندرون سندھ کے لوگ بہت پیچھے رہ گئے ہیں، یہ پاکستان کا سب سے غریب علاقہ ہے۔ ضروری ہے کہ نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑا کریں، وہ اپنا کاروبار کریں، جو بھی اپنا سیٹ اپ بنائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے سے سندھ اور پاکستان کے لوگوں کوفائدہ ہوگا، جزیرے آباد ہونے سے سندھ کے لوگوں کو فائدہ ہوگا، صوبائی حکومت نے جزیرے پر این اوسی دے کر کینسل کر دیا۔

دوسری جانب اسد عمر کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکھر حیدر آباد موٹروے جلد تعمیر ہو گا، ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں کو ٹیکنکل ٹریننگ دی جائے گی۔ سندھ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے،پاکستان میں سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ ہے۔

Related Posts