مشہور ڈیزائنر علی ذیشان پر ڈیزائن کو چوری کرنے کا الزام

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

علی زیشان پر ڈیزائن کو چوری کرنے کا الزام
علی زیشان پر ڈیزائن کو چوری کرنے کا الزام

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

پاکستان کے مشہور ڈیزائنر علی ذیشان پر عائشہ شیخ نامی آرٹسٹ نے 2018 میں اپنے تھیسس پروجیکٹ کی کاپی کرنے کا الزام لگایا ہے۔

اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں، عائشہ شیخ نے کہا کہ میری سمجھ سے باہر ہے کہ میں غصے میں آؤں یا پھر اتنے بڑے فیشن ڈیزائنر کی جانب سے اپنے آرٹ ورک کی چوری پر فخر محسوس کروں۔

اُن کے مطابق، اپنے تھیسس پروجیکٹ کے لیے 2018 میں باڈی شیمنگ اور خود سے محبت کے تصورات پر کام شروع کیا جہاں انہوں نے اپنے ذاتی تجربات کو پیش کرتے ہوئے مجسمے تیار کیے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayesha Shaikh (@ayeshasshaikhh)

انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں نے انڈس ویلی اسکول کے 2019 کے تھیسس شو میں اپنا کام پیش کیا تھا اور بعدازاں میں سال 2020 میں کوئل گیلری میں پیش کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے آرٹ اسکول کے چند دوستوں نے مارچ 2022 میں ہونے والے علی زیشان کے آرٹ شو کی پوسٹ بھیجی تو پہلے میں نے سوچا کہ یہ صرف اتفاق ہوسکتا ہے جو انہوں نے اپنے شو میں دکھائے تھے۔

عائشہ شیخ نے کہا کہ میں نے پہلے تو اسے محض اتفاق سمجھا، لیکن میرے آرٹ شوز کے ناظرین کی طرف سے بھی پیغامات آتے رہے، جس سے مجھے احساس ہوا کہ یہ مماثلت غیر معمولی تھی! ایک نہیں بلکہ میری ہی طرز کے بنائے ہوئے کئی فن پارے علی زیشان نے اپنے شو میں دکھائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ادکارہ یمنیٰ زیدی عربی سُپر ہیرو فلم کی کاسٹ میں شامل

انہوں نے کہا کہ میرا یقین اُس وقت پختہ ہوگیا تھا جب میرے ایک ساتھی نے مجھے علی ذیشان کے تھیٹر اسٹوڈیو کے آئی جی کی پوسٹیں دوبارہ دکھانے کی کوشش کریں لیکن اُس وقت تک اس پوسٹ کو ہٹا دیا گیا تھا اور یہی وہ وقت تھا جب مجھے یقین ہوگیا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

مزید برآں عائشہ نے کہا کہ میرے جذبات ابھی بھی کشمکش کا شکار ہیں لیکن ایک چیز کے بارے میں مجھے یقین ہے کہ ہمیں فنکار برادری میں مزید بیداری پھیلانے کی ضرورت ہے تاکہ اس طرح کی چیزوں کو نظر انداز نہ کیا جائے، اور جو بھی ایسی کوئی کوشش کرے اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب اپنے تصورات کو بنانے اور انتہائی لگن اور محنت کے ساتھ اپنا آرٹ ورک تخلیق کرنے کے عمل سے گزرتے ہیں۔

Related Posts