ادکارہ یمنیٰ زیدی عربی سُپر ہیرو فلم کی کاسٹ میں شامل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا
یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹو شوٹ سوشل میڈیا کی زینت بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شوبز انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی نے عربی سُپر ہیرو فلم ’کریسٹار اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کی کاسٹ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔

’کریسٹار اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا ٹریلر گزشتہ روز ریلیز ہوا جس میں یمنیٰ زیدی کی جھلک بھی نظر آئی۔ ٹریلر سے ایسا لگتا ہے کہ فلم دو سپر ہیروز پر مبنی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں یمنیٰ زیدی کی جھلک دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ اداکارہ کا کردار فلم میں دیسی ہے اور فلم ٹریلر سے تھوڑی مزاحیہ بھی لگتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمیمہ ملک غیر ملکی فلموں پر پابندی کے مطالبے پر شوبز انڈسٹری پر برہم

’کریسٹار اینڈ دی نائٹ اسٹالین‘ کا ٹریلر جیسے ہی ریلیز ہوا، اُسے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ شیئر کیا گیا اور بہت سے سوشل میڈیا صارفین نے ٹریلر میں یمنیٰ زیدی کی بھی تعریف کی۔

ایک صارف نے لکھا کہ اچھی بات ہے کہ یمنیٰ کو وہ پہچان مل رہی ہے جس کی وہ اصل میں حقدار ہیں جبکہ ایک صارف نے کہا کہ انہیں خوشی ہورہی ہے یہ دیکھ کر پاکستانی فنکار بالی ووڈ کو چھوڑ کہیں اور قدم رکھیں گے، بہت خوش ہوں کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی کسی بالی ووڈ پراجیکٹ میں کام نہیں کررہی ہیں۔

Related Posts