مفتی طارق مسعود پر حضرت علی ؓ کی شان میں مبینہ گستاخی کا الزام، گرفتاری کا مطالبہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

arrest mufti tariq masood top trend on social media

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف عالم دین مفتی طارق مسعود پرحضرت علی ؓ کی شان میں مبینہ گستاخی کا الزام لگ گیا،سوشل میڈیا صارفین نے گرفتاری کا مطالبہ کردیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مفتی طارق مسعود نے شہرت کیلئے حضرت علی ؓ کی شان میں گستاخی کی ہے۔ سوشل میڈیا پر مفتی طارق مسعود کیخلاف شدید غم و غصے کے ساتھ پوسٹ کرتے ہوئے صارفین ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کررہے ہیں۔

تاہم دوسری جانب مفتی طارق مسعود کے حامیوں کا کہنا ہے کہ تفرقہ پھیلانے کیلئے ویڈیو بیان کو کاٹ کر ایک حصہ پوسٹ کیا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مفتی طارق مسعود کا پورا بیان سنے بغیر ان پر الزام لگانا درست نہیں ہے۔

طارق مسعود دیوبندی مکتب فکر سے وابستہ پاکستانی عالمِ دین ہیں۔طارق مسعود تبلیغی جماعت سے بھی وابستہ ہیں۔طارق مسعود بطور مہمان اکثر پاکستانی ٹیلیوژن چینلز پر بطور اسکالر مدعو کیے جاتے ہیں اور سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں۔

طارق مسعود 1975 میں سرگودھا کے ایک مذہبی گھرانے میں پیدا ہوئے،انہوں نے کراچی کے مقامی اسکولوں میں تعلیم حاصل کی، پھر سندھ مسلم سائنس کالج میں داخلہ لیا لیکن تعلیم مکمل کرنے سے قبل انہوں نے کالج چھوڑ دیا اور دینی مدرسہ جامعہ الرشید میں داخلہ لیا اور بطور عالم دین خدمات انجام دے رہے ہیں۔

Related Posts