وزیرِ اعظم کا دورۂ سعودی عرب، وفود کی سطح پر مذاکرات، متعدد معاہدوں پر دستخط

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ اعظم کا دورۂ سعودی عرب، وفود کی سطح پر مذاکرات، متعدد معاہدوں پر دستخط
وزیرِ اعظم کا دورۂ سعودی عرب، وفود کی سطح پر مذاکرات، متعدد معاہدوں پر دستخط

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ریاض: وزیرِ اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، مختلف شعبہ جات میں متعدد معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم عمران خان کا سعودی عرب میں گزشتہ روز پرتپاک استقبال کیا۔ تین روزہ سرکاری دورے کے دوران وزیرِ اعظم سعودی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ تعلقات پر گفتگو ہوگی۔

وزیرِ اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے حکام کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوئے جن کی قیادت وزیرِ اعظم اور سعودی ولی عہد نے کی۔ مذاکرات جدہ میں واقع شاہی محل السلام میں منعقد ہوئے۔

دونوں ممالک کے مابین معیشت اور تجارت سمیت مختلف شعبہ جات میں تعاون کو وسعت دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس دوران اقتصادیات، تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور پاکستانی افرادی قوت کیلئے ملازمتوں کی فراہمی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو ہوئی۔

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سعودی عرب میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف، عالمی مسلم لیگ کے سیکریٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ، حرمین شریفین کے امام صاحبان اور دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

مکہ مکرمہ میں وزیرِ اعظم عمران خان عمرے کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ مدینہ منورہ میں روضۂ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔ جدہ میں وزیرِ اعظم کی پاکستانی برادری سے ملاقات بھی ہوگی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو علاج کی غرض سے بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا

Related Posts