قانون کی موجودگی میں شہرقائد میں درختوں کی کٹائی جاری، پولیس کی مجرمانہ خاموشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قانون کی موجودگی میں شہرقائد میں درختوں کی کٹائی جاری، پولیس کی مجرمانہ خاموشی
قانون کی موجودگی میں شہرقائد میں درختوں کی کٹائی جاری، پولیس کی مجرمانہ خاموشی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ڈائریکٹر محکمہ پارک ڈی ایم سی سینٹرل ندیم حنیف نے نارتھ ناظم آباد حیدری مارکیٹ کے قریب درخت کاٹنے کے خلاف درخواست تھانہ نارتھ ناظم آباد اور تھانہ حیدری میں جمع کرا دی ہے۔

ایس ایچ او نارتھ ناظم آباد کے نام درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایس ایل جی اے 2013 کے مطابق مطابق شق نمبر (VI) کی زیلی شق48 اور 49 میں اسے قابل سزا جرم ہے۔

ندیم حنیف کا کہنا ہے کہ 17 اپریل کی رات کو نارتھ ناظم آباد میں قائم کئی درخت کاٹے گئے تھے۔ ڈائریکٹر محکمہ پارک کا کہنا ہے کہ جس جگہ پر درخت کاٹے گئے وہیں قریب ہی کارواش سینٹر بناہوا ہے جس کی انتظامیہ کی ایما پر درخت کاٹے گئے ہیں۔

نارتھ ناظم آباد میں درختوں کی کٹائی کے معاملے پر میونسپل کمشنر وسطی علی زیدی نے ذمے دار عناصر کیخلاف ایکشن لینے کے لیے ڈائریکٹر باغات ندیم حنیف کو ہدایت کی تھی۔

ڈائریکٹر پارک نے ایس ایچ اونارتھ ناظم آباداورایس ایچ اوحیدری کوخط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہاگیا ہے کہ حیدری گرین بیلٹ پر درختوں کو غیرقانونی طور پرکاٹا گیا ہے۔درخت کاٹنے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے اور کارواش سینٹر کیخلاف مقدمہ درج کیاجائے۔

یہ بھی پڑھیں : پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی

Related Posts