پہلا ٹی 20 میچ:پاکستان نے زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دے دی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہرارے: پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے ہرا دیا ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کو جیت کے لئے 150 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ہرارے میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے زمبابوے کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 149 رنز بنائے تھے۔ کپتان بابر اعظم صرف 2 رنز بنا پائے تھے۔

ہرارے میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کا آغاز مایوس کن رہا ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گر گئی جب کپتان بابراعظم صرف 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

فخر زمان 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سینئر بلے باز محمد حفیظ صرف 5 رنز کرپائے۔ ٹی ٹوئنٹی سے ڈیبیو کرنے والے دانش عزیز بھی کریز پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکے اور صرف 15 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس طرح پاکستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان 149 رنز بنا پائی۔

قومی ٹیم بابراعظم، محمد رضوان، فخرزمان، محمد حفیظ، حیدر علی شامل ہیں۔ دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف بھی مشتمل ہے جبکہ پہلے ٹی 20 میں دانش عزیز ڈیبیو کر رہے ہیں۔