جلد قرض اور آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی، پرویز خٹک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلد قرض اور آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی، پرویز خٹک
جلد قرض اور آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی، پرویز خٹک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ حکومت محنت کررہی اور اس ملک میں تبدیلی آرہی ہے۔ آئندہ دو برسوں کے دوران قرضوں اور آئی ایم ایف سے جان چھوٹ جائے گی۔ مہنگائی کے حوالے سے اپوزیشن کے شور کر پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے پرویز خٹک نے کہنا ہے کہ جس ملک میں مہنگائی نہیں ہوگی تو وہ ملک رک جائے گا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں تھی مگر گذشتہ حکومت کی وجہ سے یہ بلا ہمارے گلے پڑی ہوئی ہے لیکن جلد اس سے جان چھوٹ جائے گی۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جب ہم آئے تھے تو کارخانے تباہ ہوچکے تھے معیشت بربادی کے دہانے پر کھڑی تھی ، ملکی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، کارخانے چل پڑے ہیں۔ ہماری ہماری حکومت نے صنعتوں کو ٹیکسز میں چھوٹ ، بجلی اور درآمدات میں مراعات دیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم بغیر منشور کے حکومتیں چلتی دیکھی ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بیٹھ جاتے ہیں ، ملک میں تعلیم کا کیا حال ہے انہیں کچھ علم نہیں ہوتا تھا۔ غریبوں کی حالت کیسی ہے سب نظرانداز کردیا جاتا تھا۔ کل ہماری اولاد سوال کرے گی، اگر ہم اپنا حق پورا ادا نہیں کریں گے تو عوام اور خدا بھی پوچھے گا، ہم نے اپنے صوبے میں حق ادا کردیا ہے اور اس کا نتیجہ سامنے ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا کی ترقی سے متعلق بات چیت کرتے ہوئے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 38 سال قبل میں سیاست میں آیا تو ہمارے علاقے کچے تھے، آج کوئی مجھے کچا مکان دکھا دے، کسی کے پاس گاڑی نہیں تھی، موٹر سائیکل نہیں تھے لیکن آج ہر شخص اچھی زندگی گزار رہا ہے۔ یہ بالکل غلط پروپیگنڈا ہے کہ لوگ بھوکے ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : افغانستان کو ایک تقسیم شدہ گھر کے طور پر دیکھ رہا ہوں، شاہ محمود قریشی

Related Posts