بجٹ 2021، نئے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بجٹ 2021، نئے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ
بجٹ 2021، نئے مالی سال کیلئے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4.8 فیصد رکھنے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: حکومت نے نئے مالی سال 22-2021ء کیلئے جی ڈی پی کی شرحِ نمو 4 اعشاریہ 8 فیصد رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے بجٹ میں جی ڈی پی کے اشارئیے سامنے آگئے۔ مالی سال 22-2021ء کیلئے زراعت کے شعبے کی 5 فیصد گروتھ کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

زراعت کے شعبے میں اہم فصلوں کی پیداور کیلئے 2.2 فیصد شرحِ نمو کا ہدف رکھا گیا ہے۔ کپاس کیلئے پیداواری گروتھ کا ہدف 10 فیصد مقرر کیا گیا۔ فشریز اور جنگلات کے شعبے کیلئے ہدف 5 فیصد ہوگا۔

آئندہ مالی سال کے دوران صنعتوں کی شرحِ نمو کا ہدف 6.5 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ مینوفیکچرنگ کے شعبے میں گروتھ کا ہدف 6.2 فیصد ہوگا جبکہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں ہدف 6 فیصد مقرر کیا گیا۔

آج کے روز منظرِ عام پر آنے والی بجٹ دستاویز کے مطابق تعمیرات کے شعبے میں گروتھ کا ہدف 8 اعشاریہ 3 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ خدمات کے شعبے کیلئے 4.7فیصد ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نئے مالی سال 22-2021ء کے بجٹ کی دستاویز منظرِ عام پر آگئی جس کے مطابق وفاقی ترقیاتی بجٹ کا حجم 900 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے۔

وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ میں 36 اعشاریہ 4 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ دستاویز میں وفاقی ترقیاتی بجٹ 22-2021 کا حجم 900 ارب روپے مقرر کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: بجٹ دستاویز منظرِ عام پر آگئی، وفاق کیلئے بجٹ کا حجم 900 ارب مقرر

Related Posts