کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف جمعے سے بڑا آپریشن شروع ہوگا۔ڈی سی ایسٹ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف جمعے سے بڑا آپریشن شروع ہوگا۔ڈی سی ایسٹ
کراچی میں محمود آباد نالے کے اطراف جمعے سے بڑا آپریشن شروع ہوگا۔ڈی سی ایسٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی محمد علی شاہ نے کہا ہے کہ جمعے کے روز سے محمود آباد نالے کے اطراف میں بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایسٹ محمد علی شاہ نے کہا کہ نالے کے اطراف پکے مکانات پر لگائے گئے 100 فٹ نشانات تک تجاوزات منہدم کی جائیں گی۔

خیال رہے کہ محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف تیسرے رو بھی آپریشن جاری ہے ۔آپریشن میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ انسداد تجاوزات کی ٹیم کے ساتھ ضلعی انتظامیہ، پولیس کی نفری بھی موجود ہے۔

کے ایم سی کی انسداد تجاوزات ٹیم تجاوزات میں ناکارہ گاڑیاں ، ٹھیلے ، چبوترے اور فٹ پاتھ صاف کر رہی ہے۔کے ایم سی کی اپنی اور کرائے پر حاصل کی گئی بھاری مشینری بھی آپریشن میں حصہ لے رہی ہے

ڈپٹی کمشنر ضلع شرقی محمد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مرحلے میں ابھی مزید چند روز سافٹ انکروچمنٹ صاف کی جائیں گی ۔دوسرا مرحلہ جمعہ سے شروع ہوگا ، جس میں پکے مکانات منہدم کیے جائیں گے۔

محمد علی شاہ نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں نالے کے دونوں طرف 100 فٹ پرنشانات لگائے جا چکے ہیں۔جن مکانات پر نشان ہیں انہیں جمعہ تک خالی کرنے کی مہلت دے دی گئی ہے۔جمعہ سے تمام پکے مکانات جو لگائے گئے 100 فٹ نچانات کی زد میں آرہے ہیں انہیں گرانا شروع کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے مکانات اس کی زد میں آرہے ہیں وہ اب تک اس آپریشن مین تعاون کر رہے ہیں۔ امید ہے جمعہ تک نشان زدہ مکانات خالی ہو جائیں گے ۔ جمعہ کو آپریشن بڑا اور تیز کیا جائے گا۔

محمود آباد نالے پر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا معائنہ کرنے ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد بھی پہنچ گئے۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن میں لوگ خود تعاون کر رہے ہیں اور کارروائی خوش اسلوبی سے جاری ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل محمود آباد نالے پر قائم تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز بھی جاری رہا۔پولیس کی بھاری نفری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے پہنچ گئی۔

دو روز قبل نالے پر قائم پتھارے، ٹھیلے اور بڑھی ہوئی دکانیں گرائی گئی تھیں، نالے پر قائم 58 عمارتوں کو بھی نوٹسز دیئے گئے ہیں۔فیصلہ کیا گیا کہ محمود آباد نالے کا 7 کلو میٹر کا علاقہ کلیئر کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: محمود آباد نالے پر تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری ،پولیس کی بھاری نفری تعینات

Related Posts