ڈینیل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانونی تقاضے پورے ہونگے،شاہ محمود قریشی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے
وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی جرمنی کے 2 روزہ دورے کیلئے کل روانہ ہوں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا،ویکسین سب کے لئے فری ہوگی،سب سے پہلے اسٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینیل پرل کیس پر حکومت نے سپریم کورٹ ایک رٹ پیثٹیشن دائر کررہی ہے،ڈینیل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانون کے تقاضے پورے ہونگے۔

شاہ محمود رقریشی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن کے معاملات بہتر انداز میں چلیں، پاکستان نئی امریکی حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملتان کورونا ویکسین کی پانچ لاکھ ویکسین لینے جہاز چائنہ پہنچ گیا ہے،میں اسلام آباد ائیرپورٹ پر چائنیز سفیر کے ساتھ ویکسین وصول کرنے جاؤنگا۔

انہوں نے کہاکہ ویکسین سب کے لئے فری ہوگی سب سے پہلے سٹاف نرسز ہیلتھ ورکرز اور ڈاکٹرز کو دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ڈینیل پرل کیس پر حکومت نے سپریم کورٹ ایک رٹ پٹیشن دائر کررہی ہے،ڈینئل پرل کی فیملی کو انصاف ملے گا اور قانون کے تقاضے پورے ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے افغانستان میں امن کے معاملات بہتر انداز میں چلیں، پاکستان نئی امریکی حکومت کے ساتھ ملکر افغانستان میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

مزید پڑھیں: وزیرِ اعظم عمران خان نے مہنگائی میں کمی کے حوالے سے خوشخبری سنا دی

Related Posts