کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ کارروائی سی ٹی ڈی سول لائن نے سلطان آباد کے علاقے میں کی  جہاں حمید اللہ عرف چھرہ اور فیض اللہ عرف سر نامی 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب کے مطابق ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ رواں برس 18 فروری کے روز مومن آباد پولیس کے اہلکار شیراز خان کو شہید کیا۔ گروہ6،7 کارندوں پر مشتمل ہے۔

راجہ عمر خطاب نے کہا کہ گروہ کا سرغنہ رحیم عرف پاشا پہلے کئی مقدمات میں گرفتار ہوچکا ہے جس نے 3 ساتھیوں کے ساتھ گزشتہ برس 2 دسمبر کو سائٹ میں کمپنی مالک سے 50 لاکھ ہتھیائے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 50 لاکھ ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری ہوئی تو شہید اہلکار شیراز نے ملزمان کو شناخت کیا۔ پولیس اہلکار نے ملزمان کی گرفتاری کی کوشش شروع کی تو انہیں بھنک پڑ گئی۔

پکڑے جانے کے خوف سے رحیم اللہ اور حمید اللہ نامی ملزمان نے پولیس اہلکار کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ ملزمان نے اپنے ساتھی فیض اللہ سے فون کروا کر پولیس اہلکار کو بلایا اور بعد ازاں شہید کردیا۔ 

یہ بھی پڑھیں:  زہر سےجوان بہو جاں بحق، والدہ اور بھائی کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالے

Related Posts