سسرالیوں کے دئیے ہوئے زہر سےجوان بہو جاں بحق، والدہ اور بھائی کے ہاتھ پاؤں توڑ ڈالے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی، ملیر شمسی سوسائٹی میں ایک گھر سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

خان پور میں سسرالیوں نے زہر دے کر جوان بہو کو قتل کردیا ، بعد ازاں مقتولہ کی والدہ اور بھائی پر بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا جن کے ہاتھ پاؤں ٹوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ خان پور کے علاقہ کچی جمال میں پیش آیا جہاں سسرالیوں نے 24 سالہ بہو کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا۔ مقتولہ اسماء بی بی کے بھائی زبیر نے کہا ہے کہ 5 سال قبل اسماء کی شادی عبدالمالک سے ہوئی تھی۔

مقتولہ کے بھائی زبیر نے کہا کہ گزشتہ روز عبدالمالک نے گھریلو لڑائی جھگڑے کے دوران میری بہن اسماء کو زہریلی چیز کھلا دی جس کے نتیجے میں اس کی حالت خراب ہو گئی۔ اسماء کو نجی ہسپتال لے جایا گیا جس کا پتہ کرنے میری والدہ اور چھوٹا بھایئ ہسپتال جا پہنچے۔

اسماء کے بھائی زبیر نے کہا کہ میری والدہ پروین اختر اور چھوٹے بھائی عبید کے پہنچنے پر اسماء کے سسرالی رشتہ داروں نے لڑائی شروع کردی۔ والدہ اور چھوٹے بھائی پر تشدد کیا گیا۔ والدہ کا ہاتھ فریکچرہوا جبکہ بھائی کا پیر ٹوٹ گیا۔ اسماء کی حالت غیر تھی جسے شیخ زید ہسپتال بھیجا گیا۔

زبیر کے بیان کے مطابق اسماء زہر کے باعث جانبر نہ ہوسکی۔ صدر پولیس نے مقتولہ اسماء کی میت تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال خان پور منتقل کردی جہاں اس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ ایس ایچ او اسد خان مستوئی نے کہا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی میرٹ پر ہوگی۔ انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ 

یہ بھی پڑھیں: پولیس اہلکار کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی، مظاہرین نے سڑک بلاک کردی

Related Posts