سی ٹی ڈی کی کارروائی، سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4دہشت گردگرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Five India-funded terrorists arrested in Lahore

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :کائونٹرٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے میرپورخاص میں کارروائی کرکے کراچی میں سیکورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوںکو گرفتار کرلیاہے۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ میرپورخاص میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی اداروں پر حملوں میں ملوث 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

چاروںدہشت گردوں کا تعلق سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزمان میں سارنگ عروف سہیل، بشیر احمد، انیس احمد، خاوند بخش عرف سلیم سندھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ ملزمان ماہ جون، جولائی اور اگست میں اداروں سمیت سچل، کوٹری، لیاقت آباد احساس سینٹر اور گلشن حدید میں ہونے والے حملوں میں ملوث تھے جبکہ گرفتار ملزمان کا تعلق قوم پرست تنظیم ایس آر اے سے ہے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہا کہ ایس آر اے کو بیرونی قوتیں فنڈنگ فراہم کرتی تھیں، ملزمان کے گروپ میں مزید دہشت گرد بھی شامل ہیں جنکی تلاش جاری ہے۔

گروپ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے وفاقی اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائیاں کی جاری ہیں، گرفتار دہشت گردوں کو علاقائی سیاسی جماعت کی ممکنہ پشت پناہی حاصل تھی۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی نے کہاکہ ایس آر اے قومت پرست جماعتوں میں سب سے زیادہ متحرک تھی، چاروں ملزم اس ہی نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو حملے کررہا تھا۔

ملزموں سے دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ 3 سے 4 حملوں میں ملزم سہیل میرانی اور بشیر شر ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں:ٹیکنالوجی سے استفادہ،گٹکا مافیا نے کراچی میں آن لائن سپلائی شروع کردی، گروہ پکڑا گیا

اس کے علاوہ ملزم مبینہ ٹاؤن تھانے پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور چائینیز کی بس پر بھی حملہ کرنا چاہتے تھے۔

عمر شاہد حامد نے بتایاکہ ایس آر اے کا سربراہ اصغر شاہ ہے جو افغانستان میں ہے اور دہشت گردوں کو ہدایات بھی افغانستان سے ہی دی جارہی تھیں۔

Related Posts