ٹیکنالوجی سے استفادہ،گٹکا مافیا نے کراچی میں آن لائن سپلائی شروع کردی، گروہ پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gutka Mafia started online supply in Karachi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :گٹکا مافیا نے ٹیکنالوجی کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی میں گٹکے کی آن لائن سپلائی شروع کردی، چار رکنی گروہ پولیس کی گرفت میں آگیا۔

اسٹیل ٹاؤن سے واٹس ایپ کے زریعے گٹکا کا آرڈر لیکر سپلائی دینے والا گروہ پکڑا گیا،گرفتار 4 ملزمان انتہائی منظم انداز میں گٹکا تیار کر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کر رہے تھے۔

کراچی میں گٹکا بنانے اور استعمال کرنے پر پابندی عائد ہے اور شہر بھر میں گٹکا فروخت کرنیوالوں  کیخلاف کارروائی جارہی ہیں تاہم گٹکا مافیا نے پولیس کو دھوکہ دیکر کاروبار جاری رکھنے کیلئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا شروع کردیا ہے۔

پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹھٹھہ اور کراچی کے بارڈر پر گٹکا فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی کی،گرفتار ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کا گٹکا بنانے کا خام مال، مشینری اور تیار گٹکا برآمد کرلیا گیا ہے۔

ملزمان نے ٹھٹھہ اور کراچی کے بارڈر پر ایک کمپاؤنڈ میں فیکٹری بنا رکھی تھی تاکہ ایریا پولیس کو دھوکہ دیا جاسکے،ملزمان ٹھٹھہ اور کراچی کے گٹکا کے خریداروں سے واٹس اپ کے ذریعے آرڈر لیکر سپلائی پہنچاتے تھے۔

مزید پڑھیں:کراچی میں ایمبولینس کے ذریعے گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

گرفتار ملزمان نے موٹرسائیکل رائیڈرز کے زریعے گٹکا کی ترسیل کا اعتراف کیاہے،گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Related Posts