چارسدہ میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈاؤن،بیوی کا قاتل اور 3 منشیات فروش گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Crackdown on criminals in Charsadda, 4 accused arrested

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

چارسدہ :خانمائی پولیس کاجرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن،گھریلو ناچاقی پر اپنی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار،آلہ قتل برآمد کرلیا گیا۔

ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ 3منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے آئس اور چرس برآمدکرلی گئی ہے۔

خانمائی پولیس کو علاقہ میں گھریلو تنازعہ پراپنی بیوی کو قتل کرنے کی رپورٹ موصول ہوئی، واقعات کا فوری نوٹس لے کر ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے ایس پی انوسٹی گیشن درویش خان کی سربراہی میں ڈی ایس پی سرڈھیری محمد ریاض خان،ایس ایچ او تھانہ خانمائی جاوید خان اور انوسٹی گیشن افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔

تفتیشی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے ملزم سلمان ولد فضل الرحمن سکنہ چارباغ سوات تک انتہائی قلیل مدت میں رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کیا۔

ملزم کے قبضہ سے آلٰہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا جبکہ ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری بیوی گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میکے بیٹھے ہوئی تھی جس کی رنجش سے میں نے اسے قتل کیا۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی پولیس نے انتہائی مطلوب اشتہاری مجرم کوگرفتار کر لیا

ایک اور کارروائی کے دوران ایس ایچ او تھانہ خانمائی جاوید خان نے منشیات کے مکروہ دھندہ میں سرگرم3  مشہورمنشیات فروش قیصر، آصف اور یوسف کو منشیات سمیت گرفتار کیا۔

گرفتار منشیات فروش کے قبضہ سے 500 گرام چرس اور 400 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔ غیر قانونی طور پر مقیم رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 کرایہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

Related Posts