پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین لانے کیلئے چین روانہ ہوگیا، واپسی کل ہوگی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین لانے کیلئے چین روانہ ہوگیا، واپسی کل ہوگی
پاک فضائیہ کا طیارہ کورونا ویکسین لانے کیلئے چین روانہ ہوگیا، واپسی کل ہوگی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاک فضائیہ کا طیارہ پاکستان کے کورونا وائرس سے متاثرہ عوام کیلئے ویکسین لانے کیلئے چین روانہ ہوگیا جو ویکسین کے ہمراہ کل وطن واپس پہنچے گا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن کی بجائے کورونا ویکسین لانے کی ذمہ داری پاک فضائیہ کے سپرد کی گئی ہے۔ پاکستان ائیر فورس کا طیارہ کل ویکسین لے کر واپس اسلام آباد پہنچے گا۔

پہلی کھیپ میں کورونا ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچیں گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، روشنیوں کے شہر کراچی اور کوئٹہ میں ویکسین سنٹر قائم کردئیے گئے۔

وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن کا آغاز آئندہ ہفتے سے ہوگا۔ ویکسین پہلے فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز کو لگائی جائے گی۔

چین کے بعد آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین بھی پاکستان پہنچے گی۔ آسٹرازینیکا پاکستان کو کورونا کی 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں دے گا۔ اس حوالے سے وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر پہلے ہی اعلان کرچکے ہیں۔ 

9یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا کہ پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی آئندہ ماہ فروری سے شروع ہوجائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ مجھے کورونا ویکسین کے حوالے سے ایک اچھی خبر ملی ہے۔ آسٹرا زینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 1 کروڑ 70 لاکھ خوراکیں رواں برس کی پہلی ششماہی تک دستیاب ہوسکیں گی۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا ویکسین کی سپلائی فروری سے شروع ہوگی۔اسد عمر

Related Posts