دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 31ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 31ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا سے 23کروڑ 66لاکھ افراد متاثر، 48لاکھ 31ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  دُنیا بھر میں کورونا سے 23 کروڑ 66 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس میں مبتلا 48 لاکھ 31 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 23کروڑ 66لاکھ 2 ہزار658 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کا شکار 48لاکھ 31ہزار 738افراد جان کی بازی ہار گئے۔

وائرس سے متاثرہ 85 ہزار 286 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 80لاکھ 35 ہزار772 ہو گئی۔وائرس کے1 کروڑ 79 لاکھ 50ہزار486 مریضوں کو معمولی تکالیف کا سامنا ہے۔

دُنیا بھر میں 21 کروڑ 37لاکھ 35 ہزار148 افراد کورونا سے صحتیاب ہوگئے۔سب سے زیادہ 4 کروڑ 47لاکھ 81 ہزار200 افراد امریکا میں جبکہ 3 کروڑ 38لاکھ 71 ہزار881 افراد بھارت میں وائرس کا شکار ہوئے۔

امریکا میں کورونا کے باعث 7لاکھ 24 ہزار728 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ بھارت میں وائرس کا شکار4 لاکھ 49ہزار568 افراد انتقال کر گئے۔ برازیل میں کورونا سے 2 کروڑ 14لاکھ 99 ہزار 74 افراد متاثر جبکہ 5 لاکھ 98ہزار871 لقمۂ اجل بن گئے۔

قبل ازیں دنیا بھر میں کورونا سے 1 لاکھ ہلاکتیں 79 دنوں میں جبکہ 10 لاکھ ہلاکتیں 235 روز میں ہوئیں۔اموات کی تعداد 10 سے 20 لاکھ تک پہنچنے میں 118 مزید دن لگے۔اگلی 10لاکھ ہلاکتیں 91 جبکہ 40 لاکھ ہلاکتیں 523 دن میں ہوئیں۔

کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں امریکا پہلے، بھارت دوسرے، برازیل تیسرے، برطانیہ چوتھے، روس پانچویں، ترکی چھٹے، فرانس 7ویں، ایران 8ویں، ارجنٹینا 9ویں جبکہ اسپین 10ویں نمبر پر موجود ہے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 39 مزید شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 53 ہزار 868 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 986 شہری انتقال کر گئے۔

  مزید پڑھیں: کورونا کے 1ہزار212 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق

Related Posts