پاکستان میں کورونا کے 1ہزار212 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 1ہزار212 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 1ہزار212 نئے کیسز رپورٹ، 39مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کے 1 ہزار 212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کا شکار 39 مزید شہری جاں بحق ہو گئے ہیں۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے مجموعی طور پر 12 لاکھ 53 ہزار 868 افراد متاثر جبکہ وائرس میں مبتلا 27 ہزار 986 شہری انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: امریکی کمپنی کا کارنامہ، کورونا کے علاج کیلئے پہلی دوا تیار

کورونا کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 46ہزار477 ٹیسٹ کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد 1 کروڑ 96 لاکھ 85 ہزار529 ہوگئی۔ ملک بھر میں کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 2.60فیصد رہی۔

ملک بھر میں کورونا کے 3 ہزار 79 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پنجاب میں وائرس سے 4 لاکھ 34 ہزار 139 افراد متاثر جبکہ 12 ہزار 724جاں بحق ہوئے۔ سندھ میں 4لاکھ 61ہزار258کورونا کیسز اور 7 ہزار 451اموات رپورٹ ہوئیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا سے 1لاکھ 75 ہزار 12افراد متاثر جبکہ 5 ہزار 608جاں بحق ہوئے۔ بلوچستان میں 33 ہزار 4 کیسز اور 349اموات رپورٹ ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں 10 ہزار 338افراد کورونا سے متاثر جبکہ 186جاں بحق ہوئے۔

آزاد کشمیر میں 34 ہزار 278افراد کورونا سے متاثر جبکہ 738جان کی بازی ہار گئے۔ اسلام آباد میں وائرس سے 1لاکھ 5 ہزار 839افراد متاثر جبکہ 930انتقال کر گئے۔ ملک بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 44 ہزار 828ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 2 ہزار 171مریضوں نے وائرس کو شکست دے دی جس سے صحتیاب افراد کی تعداد 11 لاکھ 81 ہزار 54 ہوگئی۔ گزشتہ 1 روز میں شرحِ اموات 2.2 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا کورونا کے خاتمے تک قرضوں میں سہولت کا مطالبہ

Related Posts