پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ، 85مزید شہری جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ، 85مزید شہری جاں بحق
پاکستان میں کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ، 85مزید شہری جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 اسلام آباد: پاکستان میں  کورونا کے 2 ہزار 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 85 مزید وائرس میں مبتلا شہری جاں بحق ہو گئے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے مجموعی طور پر 4لاکھ 67 ہزار 222 افراد متاثر ہوئے جبکہ اب تک کورونا سے متاثرہ 9 ہزار 753 افراد انتقال کرگئے۔

کورونا وائرس کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1 ہزار 824 افراد نے شکست دی جس کے نتیجے میں صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 958 ہو گئی۔ملک بھر میں فعال کیسز 38 ہزار 511 ہو گئے۔

وائرس کی تشخیص کیلئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 435 ٹیسٹ ہوئے۔ اب تک کیے گئے کورونا وائرس ٹیسٹس کی مجموعی تعداد 64 لاکھ 82 ہزار 889 ہو گئی۔

صوبہ سندھ میں کورونا وائرس نے 2 لاکھ 8 ہزار514 افراد کو متاثر کیا، خیبر پختونخوا میں 56ہزار544، پنجاب میں 1 لاکھ 34ہزار345 جبکہ اسلام آباد میں 36 ہزار844 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔

بلوچستان میں 18 ہزار28، آزاد کشمیر میں 8 ہزار103 جبکہ گلگت بلتستان میں 4 ہزار 844 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں ہوئیں۔ 

پنجاب میں 3 ہزار 831، سندھ میں 3ہزار 440، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 585، بلوچستان میں 181، اسلام آباد میں 402 جبکہ آزاد کشمیر میں 213 کورونا میں مبتلا افراد انتقال کر گئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کو سنجیدہ لیں، جان کی حفاظت فرض ہے، مولانا طارق جمیل

Related Posts